PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Wafaq UL Madaris => Topic started by: AKBAR on March 01, 2021, 07:15:28 PM

Title: جامعہ فاروقیہ شجاع آباد ملتان میں اجتماع
Post by: AKBAR on March 01, 2021, 07:15:28 PM
جامعہ فاروقیہ شجاع آباد ملتان میں اجتماع
ملتان: جامعہ جامعۃ الرشید کراچی کے شعبہ تخصصات کے سربراہ مفتی ابولبابہ شاہ منصور نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلیمی تربیتی نظام وفاق المدارس العربیہ پر علماء، مدارس کا اتفاق و اتحاد ہے،مدارس کی بندش کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں جامعہ کے اجتماع کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے اکابر اور نصاب و نظام پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کریں، مفتی محمد اویس پاشا نے دروس قرآن کے عوامی حلقوں کی ضرورت اور آداب و طریق کار کو واضح کیا۔ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا زبیراحمد صدیقی نے کہا کہ جامعہ فاروقیہ شجاع آبا د مثبت سرگرمیوں کے ذریعے عوامی و دینی انقلاب کا ذریعہ ثابت ہورہی ہے،
ہانگ کانگ کے چیف امام اور معروف اسلامی سکالر مولانا مفتی محمد ارشد معاویہ ورچوئل خطاب میں کہا کہ اقوام عالم تیزی کے ساتھ اسلام کی جانب راغب ہورہے ہیں، نوجوان علماء کرام عربی، انگلش اور عالمی زبانوں پر مہارت حاصل کر کے اقوام عالم کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں،
مولانا مفتی محمد طیب معاویہ مولانا محمد اسلم، مولانا رب نواز، مولانا احسان الحق، مولانا قاری محمد بلال جلوی اور مولانا ریاض نے بھی خطاب کیا۔ بہترین کارکردگی پر 400طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔