Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1

شفقت محمود کی طلبہ سے پڑھائی پر دھیان دینے کی گزارش
لاہور:وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں بلکہ نصاب پر نظر ثانی کریں۔
انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بڑے بھاری دل سے کیا گیا کیونکہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
2

کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا
کراچی:کراچی یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کا کورونا کا خصوصی اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ حکومتی احکامات کی منتظر ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 50 بستر پر مشتمل آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بنائے گئے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر کے ساتھ 25 بستر بنائے گئے ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس کا آئی وی آئی جی طریقہ علاج

ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا اسپتال میں ایچ ڈی یو آکسیجن والے 25 بستر کی سہولت بھی دی گئی ہے لیکن آئی سی یو اور ایچ ڈی یو چلانے کے لئے عملہ ہی تعینات نہیں کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
3

اوپن یونیورسٹی ، عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام(ATTC) کے نتائج کا اعلان کرکے تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردی گئی ہیں
طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی رواں ہفتے میں متوقع ہے جبکہ میٹرک اور فیس ٹو فیس پروگرامز(پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ٗ بی ایس پروگرامز ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈپلومہ اِن فرانزک سائنس )کے نتائج کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے ۔ اِن تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
4

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کااستثنیٰ مضامین پروگرام متعارف
 کراچی :انٹر میں33فیصد نمبر ز سے پاس ہونیوالے طلبہ دوسال میں ڈپلومہ حاصل کرسکیں گے،خواہشمند طلبہ کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پاکستان میں پہلی بار استثنیٰ مضامین پروگرام متعارف کرادیا ہے جس کے بعد انٹر میڈیٹ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل میں کم از کم 33فیصد نمبر ز سے پاس ہونیوالے طلبہ تین سال کے بجائے دو سال میں ایسو سی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کا ڈپلومہ حاصل کر سکیں گے ۔ پروگرام کے تحت امیدوارکراچی سمیت سندھ میں 74 سرکاری اور200 نجی فنی تعلیمی اداروں میں داخلے کا اہل ہوگا۔ بورڈنے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی 163 میٹنگ 30 اپریل اور یکم مارچ 2019ء کے حوالے دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ طلبہ جو انٹر پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے امتحانات میں کامیاب ہوچکے ہیں مگروہ یونیورسٹیز میں داخلے کی کم سے کم مارکس کی اہلیت پر پورے نہیں اترتے ڈپلومہ ان ایسو سی ایٹ انجینئرنگ میں داخلہ لے کر پہلے سال کا استثنیٰ حاصل کر کے ڈی اے ای سال دوم میں براہ راست داخلہ لے سکیں گے۔ مذکورہ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ لازمی مضامین اردو، اسلامیات، انگریزی سال اول و دوم اور مطالعہ پاکستان میں پاس تصور کئے جائیں گے، اس لئے انہیں صرف فنی تعلیم کے کورسز کرائے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن فیس 2000روپے ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
5

کوروناکے بعد آن لائن ایجوکیشن ہی مستقبل،ڈاکٹر عمران
 
کراچی : ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کرنے والے ادارے ہی وجود برقرار رکھ سکیں گے،ممتاز امریکی سرجن کا محمدعلی جناح یونیورسٹی کا دورہ،ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو میں انٹرویو امریکا سے آئے ہوئے ممتاز سرجن ڈاکٹر عمران انصاری نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے بحران کے بعد آن لائن ایجوکیشن ہی ہمارا مستقبل ہے، اس لئے جو تعلیمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جتنا زیادہ استفادہ کرینگے وہی آگے چل کراپنا وجود برقرار رکھ سکیں گے ۔پاکستان میں طلبہ کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ اب ہماری دنیا ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہے، اس لئے اب انہیں بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والی اس دنیا کے نئے رجحانات کو سمجھتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت سے کام لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو میں انٹرویو ریکارڈ کراتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر بابر سلیم نے ان سے انٹرویو کیا۔ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر عمران انصاری نے مزیدکہا کہ کوویڈ 19کے بحران سے نمٹنے کے لئے محمدعلی جناح یونیورسٹی کا انفرا اسٹرکچر بہت بہتر ہے ، آن لائن ایجوکیشن یہاں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،اساتذہ کی بہتر ین تربیت کی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے جس سے یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کے بہترین وژن کا اظہار ہوتاہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
6

منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی میں میلادمصطفی کانفرنس
فیصل آباد:منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی رہنما قمرالنسا خاکی نے منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی مدینہ ٹاؤن میں میلادمصطفی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمنہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی رہنما قمرالنسا خاکی نے منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی مدینہ ٹاؤن میں میلادمصطفی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے ایمان کی بنیاد ہی محبت و ادبِ رسولؐ پر قائم ہے ۔حضور ؐکی ولادت کے باعث انسانیت کو جینے کا سلیقہ نصیب ہوا ۔میلاد النبی ؐکا سب سے بڑا پیغام محبت ،امن اور سلامتی ہے ۔ کانفرنس میں حافظ طیبہ رفیق،جویریہ انقلابی،کلثوم محمود،شبانہ احسن،مسزرفیق قادری نے کہا خواتین سیرت طیبہ کا دلجمعی سے مطالعہ کریں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
7

ویمن یونیورسٹی میں قرآنی ٹیچنگ کورس کی آن لائن تدریس شروع
ملتان: حکومت کے احکامات کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی میں \"تدریس قرآن\" کی آن لائن تدریس شروع کردی گئی
تعلیمی اداروں میں قران کی تعلیم لازم قرارد ئیے جانے کے بعد حکومتی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ وعربی کے زیر اہتمام تدریس قرآن کے عنوان سے دو سمسٹروں پر مشتمل قرآنی ٹیچنگ کورس شروع کر دیا گیا ہے جو کسی بھی شعبہ کے ہر طالب علم کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرے ۔ کورس میں لیکچر، تحریری مواد شامل ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
8

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کورونا آئی سی یو کیلئے مانیٹرز کا عطیہ
 ملتان:کور ونا وبا پھیلاؤ کے پیش نظر نشتر میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طالبعلم سید الابرار نیورو سرجن اور پروفیسر عارف محمود بھٹی کی جانب سے نشتر ہسپتال کو 14مانیٹرز بطور عطیہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو پیش کئے گئے

جنہیں کور ونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں استعمال کیا جا سکے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے مخیر حضرات کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
9

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آن لائن ٹیچنگ پرویبنار
 لاہور:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آن لائن ٹیچنگ کے حوالے سے ویبنار ہوا جس میں وائس چانسلر اصغر زیدی نے طلباکے سوالات کے جوابات دئیے
طلبا نے آن لائن سٹڈی کے دوران انٹرنیٹ کے مسائل کی شکایات سے آگاہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
10

پنجاب یونیورسٹی نے محمد عدنان سیال کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری
لاہور :سماجیات اور علمی اشتراک’ کے موضوع پر،مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
Pages: [1] 2 ... 10