Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

اے پی ایم ایس او کا کارکن عدنان گبول دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4043
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
اے پی ایم ایس او کا کارکن عدنان گبول دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی
   
کراچی (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے کارکن عدنان گبول کو مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عدنان گبول، جمعرات کی شب ٹیوشن پڑھا کر اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ صفورہ چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے مطالبہ کیا ہے کہ عدنان گبول کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔


شکریہ جنگ