Author Topic: ملٹری كالج سرائے عالمگیر  (Read 16189 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ملٹری كالج سرائے عالمگیر
« on: November 14, 2007, 08:04:23 PM »
یہ كالج انگریزی دور سے قائم ہے ۔پہلے یہ ملٹری سكول تھا ۔پھر اسے آرمی افسروں كے لیے بنیادی تربیت كا ادارہ بنادیا گیا ۔پاكستان بننے كے بعد ٦٥٩١ئ میںاسے پبلك سكول میں تبدیل كردیا گیا ۔اب یہ كالج آرمی پبلك سكول كے انداز میں چلایا جاتا ہے۔

داخلے كی اہلیت

ملٹری كالج جہلم میںآرمی افسروں ،جونئیر افسروں اور جوانوں كے بچوں كو داخلہ دیا جاتا ہے ۔سول امیدواروں كے لیے صرف چند نشستیں مخصوص ہیں۔اس كالج میںداخلے كے لئے عمر كی حد بارہ سے چودہ سال ہے۔

امتحانی مركز

اس كالج میں داخلے كے لیے جو تحریری امتحانات لیے جاتے ہیں ان كے لیے یہ كالج درج ذیل شہروں میںامتحانی مراكز قائم كرتا ہے ۔ہر امیدوار كو اپنے نزدیك ترین امتحانی مركز میں امتحان دینے كی اجازت ہوتی ہے۔

پشاور ،ایبٹ آباد ،راولپنڈی،جہلم ،كھاریاں ،سیالكوٹ ،گوجرانوالہ ،لاہور،اوكاڑہ ،ملتان ،كوئٹہ ،حیدرآباد اور كراچی۔

اخراجات

اس كالج میں سولین طالب علموں ،آرمی آفیسرز اور آرمی كے دیگر ریلنكس كے لیے اخراجات میں بہت فرق ہے ۔سولین امیدواروں كو ماہانہ سكول ونگ اور كالج كے لیے بالترتیب اخراجات ٠٥٥١ روپے اور ٠٥٥١ روپے ہیں جبكہ آرمی افسروں كے بچوں كے لیے سكول ونگ كے ماہانہ اخراجات ٠٠٥ روپے اور كالج ونگ كے ماہانہ اخراجات ٠٠٨ روپے ہیں ۔جونئیر افسروں اور جوانوں كے بچوں كے لیے ماہانہ اخراجات سكول ونگ كے لیے ٥٢٣ روپے اور كالج ونگ كے لیے ماہانہ اخراجات ٠٠٥ روپے ہیں ۔

یہ اخراجات وقتاًفوقتا ً تبدیل ہوتے رہتے ہیں ااور ہر ٹرم كے پہلے مہینے كی دس تاریخ تك ایڈوانس جمع كرانے پڑتے ہیں ۔ہر ٹرم تین ماہ كی ہوتی ہے۔