اس كور كی ذمہ داری حالت امن یا حالت جنگ میں فوج كو پیغام رسانی
كی سہولیات فراہم كرنا ہے ۔یہ فوج كی بہت اہم كور ہے جس میں پیغام
رسانی سے متعلق مختلف ٹریڈرز میں سائنس كے ساتھ پاس میٹرك
نوجوانوں كو بھرتی كیا جاتا ہے۔اس كور میں ریڈیو آپریٹرز ،ریڈیوز
مكینك،ریڈار آپریٹرز۔ریڈار مكینك،ٹیلی فون ایكسچینج آپریٹرز اور ٹیلی
فون مكینك وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔بھرتی كے بعد نوجوانوں كو فوجی
تربیت كے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹریڈ میں اعلی قسم كی عملی اور نظریاتی
تربیت دی جاتی ہے ۔اس كور كا ٹریننگ سنٹر كوہاٹ میں ہے۔