گلزار ہجری کالج کراچی میں بھی طلبہ تنظیموں میں تصادم
کراچی:صوبہ سندھ میں طلبہ و تنظیموں کے درمیان تصادم گزشتہ سال سے جاری ہے ۔ جس میں آہستہ آہستہ شدید آتی جاری ہے ۔ سندھ یونیورسٹی ، کراچی یونیورسٹی، وفاقی اردو، سمیت متعدد تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کی وجہ سے صرف گزشتہ ایک سال کے اندر پانچ افراد ہلاک اور ۳۰ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،
آج گلزار ہجری کالج میں2طلبہ تنظیموں میں وال چاکنگ پر تصادم کرنے کے مسئلہ پر مسلح تصادم ہوگیا۔ جس سے فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ گزشتہ تین دنوں سے مسلسل کراچی کے ایک نہ ایک کالج میں مسلح تصادم جاری ہے ، گزشتہ روزکے تصادم میں ایک طالب علم قتل بھی ہوگیا۔