تعلیم اور ہنر کا شوق رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، رضا ہارون صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد رضا ہارون نے اندرون سندھ دورے کے دوران گورنمنٹ این ڈی اے وی ہائی اسکول گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو میں انٹرنیٹ مراکز کے افتتاح کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ آپ لوگ دور دراز علاقوں سے حصول علم کیلئے یہاں آتے ہیں اورکمپیوٹر و انٹرنیٹ سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا سندھ میری ذمہ داری ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ کے کونے کونے میں آئی ٹی کی تعلیم پہنچانے کا بندوبست کرے جس کے لیے کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام طلبہ کو اپنے بھائی بہنوں اور اولاد کی طرح سمجھتے ہیں اس لیے انہیں یہ نصیحت کر رہے ہیں کہ جو قومیں تعلیم و ہنر سیکھنے کا ذوق و شوق رکھتی ہیں وہ ہی ترقی حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں مہارت بھرپور توجہ اور محنت سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ محض ڈگری لینا کوئی بات نہیں
شکریہ جنگ