بلوچستان کے 80 فیصد اسکولوں میں طلبہ کو بیٹھنے کے لئے ٹاٹ تک میسر نہیں اسپیکر لوچستان اسمبلی
طلبہ کو معیاری تعلیم کے حصول کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی
حب (نامہ نگار) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا ہے بالخصوص صوبے کے طلبہ کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وندر میں انٹر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے بلوچستان کے 80 فیصد اسکولوں میں طلبہ کو بیٹھنے کے لئے ٹاٹ تک میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صوبے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جن سے عوامی فلاح و بہبود کے حامل ترقیاتی عمل کا جلد آغاز ہوگا۔
شکریہ جنگ