Author Topic: بلوچ طالب علم رہنما نواز عطاء بلوچ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ  (Read 993 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچ طالب علم رہنما نواز عطاء بلوچ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ

کوئٹہ : بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز عطاء بلوچ کو بازیاب کرکے منظر عام پر لایا جائے،یہ بات انہوں نے اتوار کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،
انہوں نے کہا کہ نواز عطاء بلوچ کو گذشتہ برس28اکتوبر کو کراچی کے علاقہ گلستان جوہر سے مبینہ طورپر گرفتارکیا گیا اور مبینہ طور پر ان کے ساتھ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن میں اکثریت بچوں کی ہے ،
انہوں نے کہا کہ نواز عطاء بلوچ طالب علم اور بی ایچ آر او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میںپیش کیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی