جامعہ ذکریا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتوی پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان
ملتان: جامعہ زکریا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی ہونےو الے پیپر کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ، اوپن یونیورسٹی سے جاری علامیہ کے مطابق یکم اور2نومبرکو ملتوی ہونے والے پرچے بالترتیب 9 اور 10 جنوری 2019 کو مقررہ سینٹرز میں ہوں گے،
زکریا یونیورسٹی کے علامیہ کے مطابق ایل ایل بی پارٹ ٹو کا2 نومبر والا پیپر اب 10نومبر اور پارٹ تھری کا 17نومبر کو ہوگا، بی ایڈ آنر کے 5ویں سمسٹر کا پیپر 8 نومبر کو ہوگا جبکہ بی کام پارٹ ٹو کے ضمنی امتحان کا پرچہ 8 نومبر کو ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 3ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی