جامعہ بلوچستان کے نقل کیخلاف موثر اقدامات
کوئٹہ: کنٹرولر بلوچستان جامعہ بلوچستان عبدالمالک ترین ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں ان پربعض عناصر کی جانب سے جھوٹے الزامات افسوسناک ہیں ان خیالات کااظہار شہید باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ کے بھائی لالا سلطان کاکڑ نے بیان میں کیا
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان مفاد پرستوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دینگے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں گورنر بلوچستان سے پہلے بھی ملاقات کی تھی
اب بھی جاکر ملاقات کرکے کنٹرولر پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیاجائےگا موصوف نے امتحانات میں نقل کیخلاف موثر اقدامات اٹھائے ہیں اس سے معیار تعلیم بہتر ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 16ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی