Author Topic: لاہور سمیت پورے پنجاب میں گرلز گائیڈز کیلئے باقاعدہ مہم شروع ،بیگم گورنرپنجاب  (Read 237 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور سمیت پورے پنجاب میں گرلز گائیڈز کیلئے باقاعدہ مہم شروع ،بیگم گورنرپنجاب
لاہور: گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈ ز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ گرل گائیڈ زنہ صرف تحریک ہے بلکہ علم شعور ہنرمندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے ۔قائداعظم محمد علی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مشن کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چلیں اور انشاء میں خود بھی اس مہم میں سب آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کروں گی ۔
 وہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گر لز گائیڈآگاہی مہم کے حوالے سے اجلا س سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر پاکستان گر لز گائیڈز ایسوی ایشن کی سلمیٰ سجاد ، کاشف مرزا ، رائیس احمد ʼپروفیسر خالدہ الیاس سمیت دیگر بھی موجود تھیں بیگم گور نر اپنے خطاب میں کہا کہ
لاہور سمیت پورے پنجاب میں گرلز گائیڈز کے فروغ کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی جائیگی مہم کے کے دوران لڑ کیوں اور خواتین کو ایسے مواقعے فراہم کر یں گے جسکے ذریعے وہ پاکستان کی پر اعتماد محبت وطن اور قانون پر عملددرآمد کرنیوالی شہری بن سکے گی ملک کے نظریے کے مطابق اپنے گھر اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکے گی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 24جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"