Author Topic: سرگودھا میڈیکل کالج کی فیصل آباد یونیورسٹی سے الحاق کی تائید  (Read 421 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرگودھا میڈیکل کالج کی فیصل آباد یونیورسٹی سے الحاق کی تائید
سرگودھا: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سرگودھا میڈیکل کالج کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کی تائید کر دی،
سرگودھا کی تاریخ میں پہلی بار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس مقامی ہال میں صوبائی صدر ڈاکٹر قاسم اعوان اور چیئر مین ڈاکٹر شعیب تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وائی ڈی اے پنجاب کی سینٹرل کونسل و جنرل کونسل کے ممبران اور پنجاب کے 21 گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتالوں کے وائی ڈی اے صدور نے شرکت کی، اجلاس میں ایم ٹی آئی بل، شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بقایا 12 بلین رقم کی محکمہ صحت کو فراہمی اور سکیورٹی بل سمیت دیگر امور پر سیر حاصل بحث کی گئی،
 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی سینٹرل کونسل اور جنرل کونسل نے سرگودھا میڈیکل کالج کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے حکومت پنجاب کے فیصلے کی بھرپور تائید کی ۔ اس سلسلہ میں وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم اعوان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر فوری عمل ہونا چاہیے
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"