Author Topic: فیسوں کی معافی سے کالجز کوکوئی نقصان نہیں ،پرویز سیہڑ  (Read 249 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیسوں کی معافی سے کالجز کوکوئی نقصان نہیں ،پرویز سیہڑ
کراچی: صوبائی سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہٹر نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے سرکاری کالجز کی فیسیں معاف ہونے سے سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں شدید مالی بحران کی خبر صرف مفروضے پر چلائی گئی، کالجز کی فیس تو کئی برسوں سے معاف ہو چکی ہے اور اگر لی جاتی تو وہ بھی پوری کی پوری سرکاری خزانے میں جمع ہو جاتی۔ روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ محکمہ فنانس کا کام ہے اگر کسی کے پاس فیس کے حوالے سے اعداد و شمار ہیں تو وہ لے کر آجا ئے ہم فنانس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر سب کلیئر کر لیں گے مگر اس طرح کی بے بنیاد اور مفروضات پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔
 انہوں نے کہا کہ جب فیس لی جاتی تھی تب بھی وہ تما م سرکاری خزانے میں جمع ہوتی تھی کالجز کو کچھ نہیں دیا جاتا تھا تب بھی تو کالجز کا نظام چل رہا تھا اس سے کالجز کو کسی مالی نقصان کا خدشہ نہیں ہے کالج پرنسپلز کو زر تلافی کے طور پر نہ تو پہلے کچھ دیا جاتا تھا نہ ہی اب دیا جاتا ہے۔ جبکہ 2سال قبل فیس معاف کئے جانے کے بعد طے پایا تھا کہ فیسوں کی معافی کی صورت میں مساوی رقم محکمہ کالجز کی جانب سے کالج پرنسپلز کو زر تلافی کے طور پر ادا کی جائے گی، جو اس سال کالجز کو ادا نہ ہو سکی۔ واضح رہے
 کہ گزشتہ روز یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ حکومت سندھ کی جانب سے 2 سال قبل سرکاری کالجز کے طلبہ و طالبات کے لئے ہر قسم کی فیس معاف ہونے کے بعد سندھ بھر کے سرکاری کالجز شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا  سندھ 11 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"