یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز میں ایک تقریب
یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسزکا شمار اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے
خانیوال: وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کا دورہ کیاجہاں چیف ایگزیکٹو یو سی ایم ایس سید اظہر حسنین عابدی نے ان کا بھرپو راستقبال کیا۔ وائس چانسلر بی زیڈ یوملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسزکے دورہ کے موقع پر باٹنی،زوالوجی،فزکس اور کمپیوٹر لیبز سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔انہو ں نے طلباء وطالبات سے مختلف سوالات بھی کئے بعدازاں یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز میں ایک تقریب کا انعقادکیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بی زیڈ یوپروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسزکا شمار اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ آنیوالے وقتوں میں یہ ادارہ بہت زیادہ ترقی کریگا۔تقریب سے ڈائریکٹر کیمپس دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا خانیوال ایڈیشن میں مورخہ 25 جولائی 2019ء کو شائع