Author Topic: پنجاب میں انگریزی ختم، اب سکولوں میں اُردو میں تعلیم دی جائے گی  (Read 456 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب میں انگریزی ختم، اب سکولوں میں اُردو میں تعلیم دی جائے گی
پنجاب حکومت کی جانب سے اب سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم کی بجائے اردو میڈیم میں تعلیم دی جائے گی، حکام کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ذریعہ تعلیم اُردو کرنے کا فیصلہ والدین سے کیے گئے سروے کی بنیاد پر کیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے 22 اضلاع میں طلبا ، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے کیا گیا جس میں ہر کیٹگری میں 85 فیصد سے زائد کی رائے اُردو کے حق میں آئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق اب 2020 سے پرائمری کی سطح تک ذریعہ تعلیم اُردو میں کر دیا جائے گا اور انگلش بطورِ زبان پڑھائی جائے گی۔

مزید خبریں:’’حکومت اپنا رویہ بدلے یا پھر گھر جائے‘‘
دوسری جانب 2011سے برٹش کونسل کے تعاون سے انگلش ٹریننگ پراجیکٹ بھی بے فائدہ ہو جائےگا جس کے تحت پنجاب میں انگلش میڈیم کو ترجیح دی جارہی تھی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 26 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"