Author Topic: دعووں کے باوجود سرکاری سکول بہتر میٹرک نتائج نہ دے سکے  (Read 399 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دعووں کے باوجود سرکاری سکول بہتر میٹرک نتائج نہ دے سکے
محکمہ تعلیم کے تمام تر دعووں کے باوجود سرکاری سکول میٹرک میں بہتر نتائج نہ دے سکے
لاہور:محکمہ تعلیم کے تمام تر دعووں کے باوجود سرکاری سکول میٹرک میں بہتر نتائج نہ دے سکے ۔تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت میں سرکاری اور نجی شعبہ کے سکولوں کی کارکردگی رپورٹ تیار ہو گئی ۔ نجی شعبہ کی کارکردگی سرکاری سکولوں سے اچھی رہی ۔نجی شعبہ نے پوزیشنوں اور مجموعی رزلٹ میں بھی سرکاری سکولوں کو مات د ی ۔نجی شعبہ نے مجموعی طور پر 54 پوزیشنز حاصل کیں جبکہ سرکاری سکولوں کے طلبہ نے 19 پوزیشنز حاصل کیں۔ مجموعی طور پرسرکاری سکولوں کا رزلٹ گزشتہ سال کی نسبت خراب رہا ۔گزشتہ سال سرکاری سکولوں کا رزلٹ ساڑھے 81 فیصد تھا، اس سال 80 فیصد رہا ۔نجی سکولوں نے 88 فیصد نتائج دکھائے ۔لاہور ڈویژن میں بھی سرکاری سکول نجی سکولوں سے بہت پیچھے رہے ۔ سرکاری سکولوں کا رزلٹ 77 فیصد جبکہ نجی سکولوں کا رزلٹ 90 فیصد سے زیادہ رہا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیالاہور 27  جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"