Author Topic: سکولوں میں دوسری داخلہ مہم کا آغاز، دس لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کر نے کا ہد  (Read 482 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں دوسری داخلہ مہم کا آغاز، دس لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کر نے کا ہدف
لاہور: سکولوں میں دوسری داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ، دس لاکھ سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کر نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ، داخلے ایک ماہ تک جاری رہیں گے ۔ محکمہ کے مطابق اس سال سکولوں میں دس لاکھ سے زائد نئے بچوں کے داخلے کئے جانے ہیں جبکہ پہلے فیز میں کسی بھی ضلع کی جانب سے اہداف پورے نہیں کئے گئے تھے ۔ نئی پالیسی کے مطابق اس سال سکولوں نے اپنی گنجائش کے مطابق داخلوں کے اہداف مقرر کئے ۔ ضلع لاہور میں بھی اس بار 10کے بجائے صرف چار فیصد داخلے کیے جانے ہیں ۔ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر70فیصد اہداف پورے ہوئے ۔ قصور، خانیوال ،فیصل آباد ،وہاڑی میں پچاس فیصد تک اہداف حاصل کئے گئے ،صوبہ بھر کے 48 ہزار سکولوں میں 1 کروڑ 15لاکھ 50 ہزار سے زائد بچے داخلے ہیں۔ محکمہ سکول ایجو کیشن نے کہا دوسرے فیز میں مکمل اہداف حاصل کرلئے جائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 17 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"