Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ بلوچستان میں طلباء کو تنگ کرنیکا سلسلہ شروع کردیا گیا‘بی ایس او

Offline sb

  • **
  • 28072
  • +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان میں طلباء کو تنگ کرنیکا سلسلہ شروع کردیا گیا‘بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ڈی پی ٹی میں طلباء و طالبات کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور آواز اٹھانے پر طلباء کے خلاف طاقت کا استعمال اور کیمپس میں اجلاس منعقد کرنے تک پابندی لگادی گئی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء پر الزامات صرف اپنے نااہلی اور غیر قانونی حربوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے،وائس چانسلر کی اسامی مشتہرہونے کے باوجود وائس چانسلر کی نامزدگی میں رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں، موجودہ وائس چانسلر کی وجہ سے یونیورسٹی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے تمام شعبہ جات اور اہم پوسٹوں پر ایڈ ہاک پوسٹنگ سے ادارے میں صرف وائس چانسلر کی اجارہ داری جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈہاک پوسٹنگ کا خاتمہ کرکے وائس چانسلر سمیت دیگرکرپٹ گروہ کے اثاثوں سمیت تمام امور کا آڈٹ کرایا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ بوچستان ایڈیشن میں مورخہ 16 ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"