Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ کراچی،شعبہ ویژول اسٹڈیزمیں داخلے کیلئے ٹیسٹ،1007طلبا وطالبات کی شرکت

Offline sb

  • **
  • 28247
  • +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی،شعبہ ویژول اسٹڈیزمیں داخلے کیلئے ٹیسٹ،1007طلبا وطالبات کی شرکت
کراچی: شعبہ ویژول اسٹڈیز کی 150 نشستوں کے لئے 1065فارم جمع کرائے گئے جبکہ 1007 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر، پروفیسردُریہ قاضی ، سید شمعون حیدر اور تانیہ ناصرنے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیااور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے واچ اینڈ وارڈ کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر25 اکتوبر کو اَپ لوڈ کردیے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن مورخہ 14 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"