زکریا یونیورسٹی میں سول پرنسپل لا کالج سمیت 5اہم سیٹوں پر تعیناتی کافیصلہ
ملتان:زکریا یونیورسٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سول ،پرنسپل لا کالج سمیت 5اہم سیٹوں پر تعیناتی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور درخواستیں طلب کرلی گئیں ،
پرنسپل لا کالج3سال کیلئے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سول مستقل، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ ، کمپیوٹر پروگرامر کنٹریکٹ، اور ٹرانسپورٹ آفیسر کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ، ا میدوار 30دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی