Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ کراچی،جعلی مارک شیٹس پر چار طلبا کے داخلے منسوخ

Offline sb

  • **
  • 28623
  • +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی،جعلی مارک شیٹس پر چار طلبا کے داخلے منسوخ
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹرصائمہ اختر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی:ایجوکیشن کراچی اورجامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات سے تصدیق کرانے پر بیچلرز،

 ماسٹرز مارننگ پروگرام کے چار طلبا کے داخلے برائے سال 2020 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ بیچلرز پروگرام میں شعبہ اکنامکس بی اے (آنرز)کے عفان ندیم ولد قاضی ندیم الحق فارم نمبر316749، انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس سی(آنرز) کی حفصہ نعیم بنت محمد نعیم فارم نمبر324562 اور انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس بی ایس سی (آنرز)کی بسمہ منیر بنت منیر احمد فارم نمبر324995 جبکہ ماسٹرز پروگرام میں شعبہ اکنامکس کے نوید بشیر احمد ولدبشیراحمدفارم نمبر325356 کی مارک شیٹس جعلی ثابت ہوئیں جس کی بنا پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  20فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"