Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

کرونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کیاجائے‘اے این پی

Offline sb

  • **
  • 27692
  • +5/-0
  • Gender: Female

کرونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کیاجائے‘اے این پی
کوئٹہ : اے این پی کے رہنماؤں نے عوام پر زوردیاہے کہ وہ سختی سے حکومت کی ہدایات پرعمل کرکے گھروں میں رہیں کورونا کے حوالے سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایاجائےپارٹی مشکل اس کی گھڑی میں کسی بھی صورت میں عوام کو تن وتنہا نہیں چھوڑے گی ان خیالات کااظہار اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ،حاجی نذر علی پیر علی زئی ،حاجی شان عالم کاکڑ، ملک خان ولی ناصر،بنیش سکندرایڈووکیٹ ،سردار عبدالوہاب خلجی نے نواں کلی میں صوبائی وزیرزراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کی جانب سے اشیائے خوردونوش تقسیم کرتے خطاب میں کیا رہنمائوں نے کہاکہ کرونا سے دنیا متاثر ہے وائر سےاحتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی بچا جاسکتاہے پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  30مارچ2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"