Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

وفاق المدارس العربیہ کے قائدین کا طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت

Offline sb

  • **
  • 27267
  • +5/-0
  • Gender: Female

وفاق المدارس العربیہ کے قائدین کا طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت
ملتان:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر, مولانا انوار الحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کی مساجد کے آئمہ و خطبا سے جان بحق افراد کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وفاق المدارس کے قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پوری قوم رجوع الی اللہ کا اہتمام کرے اورانہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے دن اور عین عید کے موقع پر یہ حادثہ پوری قوم کے لئے دکھ اور رنج والم کا باعث بنا۔
حوالہ: دنیا نیوز ملتان مورخہ 23 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"