Author Topic: سندھ میڈیکل کالجز میں داخلوں کا اختیار پیپلزمیڈیکل کالج کو  (Read 1261 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Peoples Medical College Nawabshah Conducting MBBS & BDS Admissions Test

سندھ میڈیکل کالجز میں داخلوں کا اختیار پیپلزمیڈیکل کالج کو

میڈیکل میں داخلوں کا اختیار پیپلزکالج شہید بے نظیر آباد( سابق پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ) کو دے دیا گیا
کراچی : صوبے بھر میں سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ کرانے کا اختیار پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شہید بے نظیر آباد کو دے دیا گیا ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شہید بے نظیر آباد صوبے بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے کرائے گی،
سال 2020 - 2021 داخلوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شہید بے نظیر آباد میں ہونگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں مورخہ 03 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی