Author Topic: متعدد سکولز میں سربراہان،سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی آسامیوں پُر  (Read 325 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

متعدد سکولز میں سربراہان،سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی آسامیوں پُر
لاہور:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے درجنوں سکولوں میں سربراہان اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی آسامیوں پُر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبرجی میں قاضی خالد فاروق کو سینئر ہیڈ ماسٹرتعینات کردیا گیاہے۔محمدشہباز کھوکھر کو گورنمنٹ ہائی سکول باغبان پورہ کا پرنسپل لگادیا گیا ہے۔اسی طرح وسیم بٹ گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ کےپرنسپل تعینات جبکہ ناصر عزیز بھٹی کو سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چوک یتیم خانہ تعینات کیاگیاہے۔سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ اور پرنسپلز کی تعیناتی پر ممتاز ماہرتعلیم رانا عطاء محمد نے نئے تعینات ہونیوالے اساتذہ کو مبارکباد اور گلدستے پیش کیے۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں کوروناوائرس کی وبا سے پیدا ہونے مالی بحران کے اثرات کے باعث پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 70 ہزار سے زائد خالی نشستوں کو آئندہ دو سال کے لیے فریز کردیا۔ محکمہ صحت اور پولیس میں پہلے سے منظور شدہ نشستوں پر ہی بھرتیاں ہوں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں اب نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کی ستر ہزار سے زائد نشستیں خالی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق میانوالی اور ڈی جی خان میں پچھلے مالی سال میں منظور ہونے والی خالی نشتوں پر صرف بھرتی ہوگی۔

 بجٹ نہ ہونے کے باعث نئے مالی سال میں اب نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے پولیس میں ہزاروں خالی اسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کی منظوری دی تھی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی کیلئے صاف شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"