حکومت نے طلباء پر نیا بوجھ ڈال دیا
لاہور:حکومت نے آمدن کا ہدف حاصل کرنے لئے طلباء پر بوجھ ڈال دیا، سرکاری کالجز میں داخلہ اور ہاسٹل فیس کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن کے اہداف بڑھا دیئے گئے۔
تفیصلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری کالجز میں داخلہ لینے والے غریب طلباء سے 10 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے۔ طلباء و طالبات سے ہاسٹل فیس وصولی کے اہداف 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ہونگے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پچھلے مالی سال میں سرکاری کالجز میں داخلہ فیس کی مد میں وصولی کاہدف 7 کروڑ روپے تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی