Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

نویں جماعت کے طلبا کی بورڈامتحانات میں شرکت خطرے میں

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

[/b] نویں جماعت کے طلبا کی بورڈامتحانات میں شرکت خطرے میں
لاہور: نویں جماعت کے طلباء کی لاہور بورڈ کے تحت رجسٹریشن کا معاملہ، سکول بند ہونے سے تعلیمی اداروں میں طلباء کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا، رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث طلباء آئندہ سال نہم جماعت کا امتحان نہیں دے سکیں گے، لاہور بورڈ کے تحت ہر سال ساڑھے تین لاکھ طلباء امتحان دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں جماعت کے طلباء کی لاہور بورڈ کے تحت رجسٹریشن کا معاملہ تاحال جوں کا توں ہے۔ سکول بند ہونے سے طلباء کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث طلباء آئندہ سال نہم جماعت کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔ لاہور بورڈ نے رجسٹریشن کیلئے 31 اگست آخری تاریخ مقرر کررکھی ہے۔ زرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ ہوئی تو طلباء کو 2022 میں دہم کا امتحان دینے کی بھی اجازت نہیں ملے گی۔

سرکاری سکولوں میں نہم جماعت کے طلباء کی رجسٹریشن فیس 395 روپے ہے جبکہ پرائیوٹ سکولوں میں زیرتعلیم کی رجسٹریشن فیس 1195 مقرر کی گئی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے کیوجہ سے طلباء رجسٹریشن فیس جمع نہیں کروارہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کیلئے طلباء سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے موبائل سکولز تیار کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں میں ایک، ایک موبائل بس فراہم کی جائے گی۔ ایک موبائل سکول میں 30 بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے سے قبل موبائل سکول تیار کرلیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مزید پانچ موبائل سکول تیار کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث تعلیمی میدان میں بہت سے معاملات حل طلب ہے جن پر حکومت کو خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"