Author Topic: جامعہ اردو میں آن لائن تدریس کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس  (Read 439 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ اردو میں آن لائن تدریس کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس
کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی زیرصدارت آن لائن تدریس کے انعقاد کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے تدریسی عمل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آن لائن تدریس کے سلسلے میں مرتب کی گئی پالیسی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ تمام شعبہ جات اپنی بورڈ آف اسٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی کا انعقاد کریں اور اس کی روداد و سفارشات اکیڈمک کونسل میں پیش کرنے کیلئے 28مئی2020 تک دفتر رجسٹرار ارسال کریں۔ اجلاس میں آن لائن تدریس کی تیاری کے حوالے بتایا گیا کہ گلشن اقبال کیمپس کے 120؍ اساتذہ کا تربیتی سیشن منعقد کیا جاچکا ہے جبکہ عبدالحق اور اسلام آباد کیمپسز کے اساتذہ کرام کا تربیتی سیشن 16مئی2020 کو منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر ،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ علوم اسلامی ڈاکٹر رابعہ مدنی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر اختر رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر کامران احسن،انچارج شعبہ قانون شاہ مراد، مشیر ِ امور اکیڈمک برائے شیخ الجامعہ ڈاکٹر کوثر یاسمین، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک راشدہ خاتون جبکہ انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر خالد خان، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالمتین اور کنوینر الحاق کمیٹی پروفیسرڈاکٹر روبینہ مشتاق نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
حوالہ: جنگ نیوز کراچی مورخہ 17 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"