Author Topic: سکولوں میں نویں دسویں جماعت کی کتابوں کی قلت  (Read 292 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں نویں دسویں جماعت کی کتابوں کی قلت
 لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں اضافی کتابیں دینے کے بجائے اتھارٹیز کو وئیر ہاؤسز چیک کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں مزید کتابیں دینے کے بجائے سکولوں کو گودام چیک کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں ا ور وئیر ہاؤسز کو دوبارہ چیک کیا جائے ،اگلے سال سے پرائمری جماعت تک کتابیں تبدیل ہورہی ہیں لہٰذا پرانے سٹاک کی کتابیں اسی سال ختم ہونی چاہئیں۔ دوسری طرف سکولوں کی جانب سے دو ہفتے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن سے اضافی کتابوں کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کی کتابوں کی قلت ہے ۔60 ہزار سے زائد نویں دسویں کے بچے کتابوں سے محروم ہیں۔سکول سربراہوں کاکہنا ہے کہ بچوں کو فوری طور پر کتابوں کی ضرورت ہے ۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"