Author Topic: سکول کب کھل رہے ہیں،نجی اداروں نے اعلان کردیا  (Read 279 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول کب کھل رہے ہیں،نجی اداروں نے اعلان کردیا
لاہور:ستمبر کے پہلے ہفتے میں سکول کھولنے پرغورکے لئے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں آج متوقع ہے،دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں آج ہونے کاامکان ہے، اس سلسلے میں محکمہ ہائیرایجوکیشن اورسکول ایجوکیشن پنجاب نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔محکمہ ہائرایجوکیشن نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ادارے کھولنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں نے وفاق کے فیصلے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس پہلے ہی ایس او پیز وفاقی حکومت کو فراہم کرچکے ہیں۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"