Author Topic: ہر سال 50 ہزار ذہین طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے ، گورنر  (Read 312 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہر سال 50 ہزار ذہین طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے ، گورنر

کراچی :گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ میں سماجی شعبہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ کم آمدنی والے افراد کو احساس کیش کے ذریعہ نقد رقوم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضرورت مند اور ہونہار طالب علموں کو وظائف کی فراہمی ایک ایسا اقدام ہے جس سے انہیں کسی مالی پریشانی کے بغیر اپنی پسند کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت وظائف کے چیک دینے کی تقریب سے گورنر ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، داؤد یونیورسٹی کے 145 طالب علموں کو اسکالر شپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہر سال چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کم آمدنی والے گھرانوں کے 50 ہزار ذہین طالب علموں کو یہ وظائف دیے جائیں گے جو کہ ان کی 100 فی صد ٹیوشن فیس کی ادائیگی کریں گے جبکہ انہیں بطور گزارہ الاؤنس 4 ہزار روپے ماہانہ بھی دیے جائیں گے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ طالب علم ہمارا اثاثہ ہیں کیونکہ انہیں آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ میں اس وقت انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کے 9 شعبوں میں تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا   کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"