Author Topic: گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں پودے لگائے گئے  (Read 320 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں پودے لگائے گئے
 سرگودھا:اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نیوسیٹلائٹ ٹاؤن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نیوسیٹلائٹ ٹاؤن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر پرنسپل ادارہ عامرا اکرم، ایڈمن آفیسر محمد عثمان بخاری، پروفیسر خالد سلطان، پروفیسر محمد شفیق ، سینئر انسٹرکٹر صباح تبسم اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں کامیاب شجر کاری مہم جاری ہے جس جذبے سے شہری اس مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ہم سب کو اپنے گھروں گلی محلوں اور کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چائیں اس موقع پر انہوں نے کالج کی بلڈنگ اور مختلف لیب کا جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ  17 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"