Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

برطانیہ میں اسکول کھولنے سے کورونا بڑھ سکتا ہے، ماہرین

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ میں اسکول کھولنے سے کورونا بڑھ سکتا ہے، ماہرین
برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

برطانیہ کورونا کیسز میں کمی پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے، مگر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20 اعشاریہ 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوؤں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے پر وباء بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ  17 اگست 2020 کو شائع ہوئیہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"