Author Topic: بی ایڈ آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے برابر تسلیم کیا جائے: ایجوکیشن یونیورسٹی  (Read 336 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی ایڈ آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے برابر تسلیم کیا جائے: ایجوکیشن یونیورسٹی
ٹاؤن شپ : سرکاری کالجز میں لیکچررز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ، ایجوکیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بی ایڈ آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے برابر تسلیم نہ کرنے پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔
سرکاری کالجز میں لیکچررز کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اشتہار دیا جا رہا ہے جس کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی اہلیت کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری

حکومت نے ایجوکیشن کی ڈگریوں کو ایم اے کے برابر تسلیم نہیں کیا جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی جانب سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے نام خط لکھا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بی ایڈ آنرز اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگریوں کو لیکچررز کی آسامیوں پر نظر انداز کرنے سے ہزاروں گریجوایٹس کا نقصان ہوگا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کو مذکورہ ڈگریاں لیکچررز کی اہلیت کیلئے شامل کرنے کی ہدایت کی جائے۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کو ملنے والا ہاؤس رینٹ غیر قانونی قرار

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی پاکستان بھی بی ایڈ آنرز اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگری ایم اے کے برابر تسلیم کر چکا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت پاشا کا کہنا ہے کہ پنجاب کی متعدد یونیورسٹیز نے ایم اے کی ڈگریوں میں داخلے بند کر دیے ہیں، پنجاب کی یونیورسٹیوں میں دس سال سے بی ایڈ آنرز اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگریاں کرائی جا رہی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ  19 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"