Author Topic: جامعہ کراچی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، اے ایس پی گلشن اقبال تحقیقاتی افسر مقرر  (Read 308 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، اے ایس پی گلشن اقبال تحقیقاتی افسر مقرر
 کراچی : گلشن اقبال کے علاقے میں 9 اگست کو ایک فلیٹ سے نادیہ اشرف نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی تھی جو جامعہ کراچی میں قائم ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ریسرچ کی پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی۔ نادیہ کی خودکشی کا سبب سوشل میڈیا پر کراچی یونیورسٹی کے کچھ اساتذہ کو مسلسل ٹھہرایا جا رہا تھا جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گلشن عثمان معروف کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی خودکشی کا سبب بننے والے الزمات کی انکوائری بھی کی جائے گی، انکوائری افسر 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ دوسری جانب جامعہ کراچی کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی جامعہ کراچی کے پروفیسر کا بیان لینے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"