Author Topic: فیصل آباد زرعی یونیورسٹی جلد سولرانرجی پر منتقل ہو جائیگی  (Read 264 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی جلد سولرانرجی پر منتقل ہو جائیگی
 فیصل آباد:صوبائی وزارت توانائی کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو بہت جلد سولرانرجی پر منتقل کر دیا جائے گاجس سے یوٹیلیٹی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے سنڈیکیٹ روم میں ڈینز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ پنجاب کی متعدد جامعات، کالجوں اور سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے جس سے توانائی کی ضروریات کم قیمت میں پوری ہونے کے ساتھ ساتھ اضافی بجلی متعلقہ ادارے کو فروخت بھی کی جا سکے گی۔ انہوں نے پوسٹ کورونا صورتحال میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے وضع کردہ ضابطہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے سمسٹر میں سینئر اور گریجوایٹنگ طلبہ کی آن کیمپس کلاسز کے ساتھ ساتھ جونیئر ونئے داخل ہونیوالے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ یونیورسٹی کے جملہ اُمور میں حکومتی ایس او پیز پر کماحقہ عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"