Author Topic: محکمہ تعلیم کی سست روی ،کئی سکولز کی کمپیوٹر لیب آپریشنل نہیں  (Read 272 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ تعلیم کی سست روی ،کئی سکولز کی کمپیوٹر لیب آپریشنل نہیں
 فیصل آباد: پرائیویٹ سکولز کا ڈیٹا آن لائن کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ،کئی سکولوں کی کمپیوٹر لیب آپریشنل نہ ہونے کا انکشاف ،نجی سکولوں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہونے کی شکایات پر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے مختلف سکولوں کا سپرائز وزٹ کیا ۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا پرائیویٹ سکولز کا ڈیٹا آن لائن کا جائزہ لینے کے سلسلے میں گورنمنٹ اے وی ماڈرن ہائی سکول ، رحمانیہ ہائی سکول ، ایم سی گرلز ہائی سکول پیپلز کالونی نمبر 1 ، گرلز پبلک ہائی سکول 214 ر ب اور بوائز ہائی سکول 214 ر ب کا سرپرائز وزٹ ،کمپیوٹر لیب فنکشنل نہ ہونے پر رحمانیہ ہائی سکول پیپلز کالونی کے پرنسپل محمد صادق کی جواب طلبی کی اور سی ای او علی احمد سیان نے تمام کمپیوٹر لیب پر متعین عملہ کو بروقت ڈیٹا آن لائن کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں سی ای او ایجوکیشن نے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ اے ای اوکو سختی سے ڈیٹا مکمل کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"