Author Topic: بی زیڈ یو کامرس فیکلٹی اور آئی ایم سائنسز میں یادداشت پر دستخط  (Read 300 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی زیڈ یو کامرس فیکلٹی اور آئی ایم سائنسز میں یادداشت پر دستخط
ملتان: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کامرس لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی ایم سائنسز پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ پاکستان کے اہم اداروں کو تحقیق و تدریس اور نصاب سازی میں تعاون کو بڑھانا چاہیے بعض معاملات میں ہماری یونیورسٹی کے آئی ایم مینجمنٹ سائنسز پشاورکے اساتذہ کیلئے مددگار ہو سکتے ہیں ۔ مگر میں جانتا ہوں کہ آئی ایم سائنسز پشاور ، ایریا سٹڈی سنٹر اور مختلف اداروں سے وابستہ افراد نے ایسی تحقیق کی جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ، پروفیسر ڈاکٹر نعمان ،ڈاکٹر حنیف اختر ، ڈاکٹر ریحانہ کوثر جبکہ آئی ایم سائنسز پشاور کی طرف سے جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی نے دستخط کئے ۔ بعد ازاں دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"