Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

لاہور ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ویب سائٹ

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

لاہور: ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ویب سائٹ پر اشتہار جاری
لاہور: ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ویب سائٹ پر اشتہار جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لیکچرارز، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔ یونیورسٹی ہائرایجوکیشن کمیشن کے طے کردہ ضوابط کے تحت مذکورہ آسامیوں پر بھرتیاں کرے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے کہ آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اہلیت اور ضوابط یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جاری کر دیئے ہیں، امیدوار آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
خوشخبری!!گریڈ 17 کی سرکاری نوکریوں کا اعلان

دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے گیٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن 11 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ لائف سائنسز، فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کا انٹری ٹیسٹ 19 ستمبر کو ہوگا۔

 فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف لینگویج کا انٹری ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا۔ 100 نمبروں پر مشتمل انٹری ٹیسٹ کیلئے 3 گھنٹے کا دورانیہ مقرر ہوگا۔ یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن فیس 1500 روپے مقرر کی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ  04 ستمبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"