Author Topic: لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آن لائن داخلے ہونگے  (Read 232 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آن لائن داخلے ہونگے
لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے آن لائن داخلوں کیلئے حتمی پالیسی کا اعلان کر دیا۔ 9 ستمبر سے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار مکمل طور پر پیپر لیس ماحول میں آن لائن داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ یونیورسٹی انٹرمیڈیٹ کالج کے لئے آن لائن داخلے 11ستمبر سے شروع ہوں گے ۔ آن لائن ایڈمیشن پالیسی کا فیصلہ ڈاکٹر بشری مرزا وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی زیر صدارت آن لائن ایکریڈیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈینز ، ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ وبائی مرض کرونا نے تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہم نے آن لائن ٹیچنگ کے بعد آن لائن ایڈمیشنز کا فیصلہ کیا ہے تا کہ کورونا سے بچاؤ ممکن بنایا جائے ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا تھا کہ آن لائن داخلہ پالیسی تعلیمی عمل کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 04 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"