Author Topic: سندھ: نویں، دسویں کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو ہوگا  (Read 179 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
سندھ: نویں، دسویں کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو ہوگا
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کے ترجمان کا جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔

وزیرِ تعلیم سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان کے ایک ہفتے بعد مارک شیٹس تعلیمی اداروں میں آجائیں گی۔

ترجمان وزیرِ تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ آج سب کمیٹی نے سفارشات اسٹرینگ کمیٹی میں پیش کیں، سفارشات منظور کی گئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہو گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند اور تدریسی سلسلہ معطل ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے تمام طلبہ کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کر کے اگلی کلاسوں میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"