Author Topic: بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں نے پہلے بھی پٹیشن دائر کی تھی، جس پر عدالت نے متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت مفروضے کی بنیاد پر تو کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مفادِ عامہ کا اتنا اہم معاملہ ایگزیکٹو کے مدِ نظر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایگزیکٹو کا کام ہے، ان کی ذمے داری ہے، انہیں اپنا کام کرنے دیں، پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔
عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"