Author Topic: سرکاری ونجی سکول کھولنے کے حوالے سے ایک اور اہم اقدام  (Read 253 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
سرکاری ونجی سکول کھولنے کے حوالے سے ایک اور اہم اقدام
لاہور:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ونجی سکول کھولنے کے حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکول کھولنے کے حوالے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئےمانیٹرنگ اور انسپکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
ان کمیٹیوں کے ممبران ڈویژنل ڈائریکٹر، ضلع کی سطح پر پیف اور قائد کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پر مشتمل ہوں گے۔یہ کمیٹیاں سرکاری اور نجی سکولوں کے دورے کر کے سکول کھولنے کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو چیک کریں گی۔
ڈینگی کا ایک اور کنفرم مریض سامنے آگیا، تعداد 50 ہوگئی

سکولوں میں کرونا سے بچاؤ اور انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کا جائزہ لیں گی۔ڈویژنل ڈائریکٹر اپنی جامع رپورٹ ڈائریکٹ آف پبلک انسٹرکشن میں جمع کروائیں گے۔سکولوں کے کھلنے کے بعد یہ رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر تیار کی جائے گی۔ ستمبر کے مہینے کی رپورٹ سکولوں کے کھلنے سے پہلے جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ہوگیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سےمحکمہ ہیلتھ کو مفت کورونا ٹیسٹ کے لئےانتظامات کرنے کی سفارش کردی گئی،
 علاوہ ازیں سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کے لئے ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نےتمام ڈویژن کے ڈائریکٹرکالجز کے نام مراسلہ جاری کردیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سکول بند ہونے پر پچھلے 6 ماہ میں بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور کم فیسوں والے سکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، اگر کورونا کی صورتحال بہتر رہی تو شیڈول کے مطابق سکول کھلیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"