Author Topic: اتوار کے روز تمام سکول کھلے رہیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات جاری  (Read 260 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اتوار کے روز تمام سکول کھلے رہیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات جاری
لاہور: سرکاری سکولوں میں کورونا ایس او پیز گائیڈ لائن پر عملدرآمد کا معاملہ، اتوار کے روز تمام سرکاری سکول کھلے رہے گے۔سکول کھولنے  کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا ایس او پیز گائیڈ لائن پر عملدرآمد  کے لئے اتوار کے روز بھی تمام سرکاری ہائی اور ہائر سکینڈری کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اتوار کے روز سکولوں میں کورونا وائرس سے متعلق تمام ٹاسک مکمل کیے جائیں گے، سکول کھلنے سے قبل تمام ایس او پیز کو مکمل کرنا ہیڈز کی ذمہ داری ہوگی، اتوار کے روز انسپکشن ٹیمیں سکولوں کا وزٹ کریں گے۔
انسپکشن کے دوران سکول بند ہونے پر متعلقہ ہیڈز کے خلاف کاروائی کی جائے گی، احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کرانا سٹاف کی ذمہ دای میں شامل ہوگا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز  اور یونیورسٹیز  کو  پندرہ ستمبر سے کھول دیا جائے گا، کورونا گائیڈ لائنز پرعملدرآمد  کے لئے سکولوں میں کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگانے سمیت تمام کلاس رومز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پرنسپل رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ بچوں کوسکولوں میں صحت مندماحول کی فراہمی اساتذہ کی اولین ترجیح ہوگی۔

سکول ایس او پیز میں تبدیلی، والدین کیلئے بڑی خبر!
سکولوں میں  کورونا ایس اوپیز اور سکول کوڈس انفیکٹ کرنےمیں اساتذہ نےبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور اسے اولین ذمہ داری قرار دیا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کاسکول کھولنے کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق پندرہ ستمبر کوفیس ماسک بچےگھرسےلے کرآئیں گے، آدھے بچے ایک روز  اور  آدھے  اگلے روز سکول آئیں گے ،  اساتذہ بچوں کی صحت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں گے.
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ  15 ستمبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"