Author Topic: وزیر تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ،ایس او پیز چیک  (Read 315 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ، چھٹی تا آٹھویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ مؤخر

کراچی:سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ اسکولوں نےچھوٹے بچوں کوبھی بلالیا تھا، اسکولوں کی انتظامیہ لاپرواہی کرے گی تو کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر ایس اوپیز پر عمل نہ کرایا جاسکا تو اسکولوں کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کُھلیں گی۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ احساس ہو رہا ہے کہ بچوں کی تعلیم اور ایجوکیشن انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے، والدین بچوں میں ایس اوپیز کے حوالے سے حساسیت پیدا کریں۔

وزیر تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ،ایس او پیز چیک
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی جانب سے  گزشتہ منگل کو 6 ماہ کے بعد کُھلنے والے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ،ساؤتھ اور کیماڑی کے15سے زائد سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز کا دورہ کیا  تھا اور وہاں تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے دی گئی ایس او پیز کو چیک کیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"