Author Topic: پنجاب: میٹرک امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان جمعہ کو متوقع  (Read 289 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب: میٹرک امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان جمعہ کو متوقع
لاہور: پنجاب میں میٹرک (سیکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ) کے امتحانات برائے سال 2020 کے نتائج کا اعلان جمعہ 18ستمبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام 9 انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز کی جانب سے مذکورہ بالا نتائج کا اعلان اسی ہفتے متوقع ہے۔ تاہم طلبہ کو نویں سے دسویں جماعتوں میں جو ترقی دی گئی تھی ان کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن کی کنٹرولنگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 14ستمبر کو پنجاب کابینہ نے اپنے اجلاس میں طلبہ کی ترقی اور امتحانی پالیسی کی منظوری دیدی تھی۔

جس کے بعد اس بات کے غالب امکانات ہیں کہ بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن، میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان 18ستمبر کو کردے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"