محکمہ سکولز نے اتوار کو بھی سکول کھولنے کی ہدایت کردی
ملتان: ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی اور کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ سکولز نے تمام سکولوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اتوار کو بھی سکول کھولنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اتوار کو تمام سکولو ں کی مکمل صفائی کی جائیگی ، سپرے کیا جائے گا اور تمام کلاسز کو سینی ٹائز کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی