Author Topic: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سائنس اساتذہ، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا مطالبہ  (Read 289 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سائنس اساتذہ، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا مطالبہ
 شاہپورصدر :گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سائنس کلاسز کا اجرا،پرنسپل کا اساتذہ، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا مطالبہ

سیاسی و سرکاری عمائدین فوری توجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس سی کی کلاسز کا اجرا کیا گیا ہے ۔ لیکن تحصیل شاہپورکا واحد گرلز کالج ہونے کی وجہ سے طالبات کی تعداد امسال بھی 1200سے تجاوز کرچکی ہے ۔ جبکہ انکے بیٹھنے کیلئے کرسیاں صرف 550ہیں اور باقی طالبات فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ نیز سائنس کلاسز کیلئے کلاس رومز اور لیبارٹریوں کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ جبکہ سائنس کے مضامین پڑھانے کیلئے خواتین اساتذہ کا تقرر ہونا بھی باقی ہے ۔ اسی طرح کمپیوٹر لیبارٹری، کمپیوٹرز اور متعلقہ سٹاف بھی کالج کی فوری ڈیمانڈ میں شامل ہے ۔ مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کو ضروریات سے آگاہ کرنے کے علاوہ کالج پرنسپل نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے سیاسی و سرکاری عمائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کالج میں مطلوبہ سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ تحصیل بھر کی بچیاں تعلیم و تربیت سے محرومی کا شکار نہ ہوں۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"