Author Topic: یو ای ٹی نئی مشکل سے دوچار ہو گئی  (Read 175 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
یو ای ٹی نئی مشکل سے دوچار ہو گئی
« on: September 21, 2020, 03:02:57 PM »

یو ای ٹی نئی مشکل سے دوچار ہو گئی
لاہور: (پنجاب حکومت کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو بیل آوٹ پیکج کے نام پر قرضہ دینے کا انکشاف، حکومت یونیورسٹی پانچ سال کیلئے سود پر 30 کروڑ روپے قرضہ دے گی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایک نئی مشکل سے دوچار ہو گئی ہے، حکومت نے یونیورسٹی کے مالی بحران کو ختم کرنے کی بجائے مزید قرضے تلے دبانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ حکومت نے اپنی ہی سرکاری یونیورسٹی کو گرانٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو پنجاب حکومت گرانٹ کی بجائے 30 کروڑ روپے قرضہ دے گی۔ پنجاب حکومت 30 کروڑ روپے مالیت کا قرضہ پانچ سال کی مدت کیلئے دے گی۔ یو ای ٹی کو ہر سال قرض کی رقم حکومت کو واپس کرنا ہوگی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایک ارب روپے کی مقروض ہو چکی ہے۔

سالانہ امتحانات 2021 کیلئے نصاب میں کمی کردی گئی
حکومت بیک آؤٹ پیکج پلان کے نام پر یو ای ٹی کو پنجاب حکومت 0.25 فیصد شرح سود پر قرض دے گی۔ حکومتی گرانٹ نہ ملنے سے یو ای ٹی کو دو ارب روپے تک بجٹ خسارہ ہے اور یونیورسٹی اس سے پہلے مختلف بینکوں کی مقروض ہے۔ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کو اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"